اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کا نام نہاد جمہوری نظام اور سیکولر نعرہ دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو گیا ہے، نریندر مودی حکومت کی متنازعہ قانون سازی سے پورے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کا نام نہاد جمہوری نظام اور سیکولر نعرہ دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو گیا ہے، نریندر مودی حکومت کی متنازعہ قانون سازی سے پورے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور غنڈہ گردی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اسلئے موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین حکومت کی کامیابیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، اپوزیشن اراکین میڈیا کو استعمال کر کے چالیں چل رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس نہیں آتے تو انہیں واپس لانے کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتیں قانون سازی کیلئے ووٹ دیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مریم نواز کو والد کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حق میں نہیں، اس حوالے سے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد حکومت ردعمل دے گی۔








