اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر اور سینئر صحافی مسعود ملک کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر، عرفان …
قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر اور سینئر صحافی مسعود ملک کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر اور سینئر صحافی مسعود ملک کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر، عرفان صدیقی، پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) طاہر خوشنود، پیمرا کے چیئر مین سلیم بیگ، صدر مملکت کے پریس سیکرٹری میاں جہانگیر، منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) طارق محمود خان، معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصر، رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، انجم عقیل خان سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات، سینئر صحافیوں، صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ مرحوم مسعود ملک کینسر کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعدگزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔








