ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی کی پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی،کمانڈر کوسٹ سے ملاقاتیں، ، ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ اور پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا، ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر اورپاکستان نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ معزز مہمان نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے لئے باہمی روابط اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔کمانڈر ایرانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید خبریں