ریاض۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بدھ کو ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پہنچنے پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز، سعودی وزارت خارجہ کے ڈی جی پروٹوکول عبداللہ ایم راشد اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ اپنے اس مختصر دورہ کے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچ گئے

مزید خبریں
ریاض۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بدھ کو ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پہنچنے پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز، سعودی وزارت خارجہ کے ڈی جی پروٹوکول عبداللہ ایم راشد اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ اپنے اس مختصر دورہ کے دوران اپنے سعودی ہم منصب سمیت، اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دوران ملاقات، دو طرفہ تعلقات، مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔








