اٹاوہ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیرتارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دنیا میں سب سے زیادہ فوج والا علاقہ بن چکا ہے اور پچھلے تین عشروں کے دوران بھارتی قابض افواج نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوںکو شہید کیا ہے، انسانی حقوق کے حوالے سے لاکھوں کشمیریوں کی حالت زارکو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسانی …
مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کے بنیادی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں، کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیرتارڑ کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اٹاوہ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیرتارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دنیا میں سب سے زیادہ فوج والا علاقہ بن چکا ہے اور پچھلے تین عشروں کے دوران بھارتی قابض افواج نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوںکو شہید کیا ہے، انسانی حقوق کے حوالے سے لاکھوں کشمیریوں کی حالت زارکو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلہ میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ لاکھوں کشمیری غیر قانونی محاصرے میں ہیں اور ان کے بنیادی انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیلٹ گنز کی وجہ سے کشمیریوں کی بڑی تعداد نابینا ہوئی ہے اور خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور نوجوانون کو اغوا اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ لوگوں کی املاک کو بھی تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلات کا نظام معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں رہنے والے پاکستانی جس طریقے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کو بے نقاب کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔








