ترکی میں صحت اصلاحات سے انسانی ترقی میں ریکارڈ بہتری آئی ہے ، اقوام متحدہ

انقرہ ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)ترکی میں صحت سے متعلق اصلاحات سے انسانی ترقی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ بات ترکی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے عہدیدار کلاڈو ٹومس نے ترک خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم، انسانی صحت اور فی کس آمدنی کے حوالے سے ترکی نے ناقابل یقین پیشرفت …

انقرہ ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)ترکی میں صحت سے متعلق اصلاحات سے انسانی ترقی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ بات ترکی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے عہدیدار کلاڈو ٹومس نے ترک خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم، انسانی صحت اور فی کس آمدنی کے حوالے سے ترکی نے ناقابل یقین پیشرفت کی۔ یو این ڈی پی کے مطابق 2018ء میں ترکی کو نہایت اعلیٰ ترقیاتی زمرے میں رکھاگیا ، اس وقت 189 ممالک کی فہرست میں ترکی کا 59 واں نمبر تھا، انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات سے بچوں کی اموات میں کمی آئی اور اوسط انسانی عمر 77 سال ہو گئی جو 1990ء میں 64 سال تھی جبکہ فی کس قومی آمدنی 11ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار امریکی ڈالر ہو گئی، انہوں نے کہا کہ 1990ء کے بعد ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا حالانکہ کم ترقی یافتہ ممالک اور ترقی یافتہ دنیا کے مابین یہ فرق بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی تبدیلی سے ترکی کی معیشت میں سنجیدہ چیلنجز اور مواقع پیدا ہوئے، اقتصادی پالیسی ریسرچ فاؤنڈیشن آف ترکی (ٹی ای پی اے وی) کے منیجنگ ڈائریکٹر گوون ساک نے اس موقع پر کہا کہ زندگی کے امکانات میں اضافہ، بچوں کی شرح اموات میں کمی اور حوصلہ افزا مجموعی قومی آمدنی ترکی کی طویل مدتی کارکردگی کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ گلوبلزم نے صحت کے شعبے میں پیشرفت تک آسان رسائی کی راہ ہموار کی ہے لیکن اب ہمیں مستقبل کے اقدامات پر بھی توجہ دینا ہو گی تاکہ معاشرتی عدم مساوات کا بھی خاتمہ کیاجا سکے ۔