وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی سندھ سے نیشل لا بنگ ڈیلیگیشن آف ہیومن رائٹس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کرسچن پرسنل لاء کو عیسائی برادری میں اتفاق رائے پیدا کرکے پاس کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے یہ بات بدھ کوکرشن شرما کی سربراہی میں سندھ سے نیشل لا بنگ ڈیلیگیشن آف ہیومن رایٹس کے پانچ رکنی وفد سے ملاقات میںکی۔ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کرسچن پرسنل لاء کو عیسائی برادری میں اتفاق رائے پیدا کرکے پاس کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے یہ بات بدھ کوکرشن شرما کی سربراہی میں سندھ سے نیشل لا بنگ ڈیلیگیشن آف ہیومن رایٹس کے پانچ رکنی وفد سے ملاقات میںکی۔ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر نے کہا کہ مسیحی برادری کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرسچن پرسنل لاء پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ ہم نے تمام مسیحی برادری کو شامل کرتے ہوئے اس قانون کو تیار کرنے کے لئے دو سال تک کام کیا۔ بعد میں ایک چرچ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعتراض کی وجہ سے بل پر پیشرفت رک گئی۔ یہ اعتراضات جو زیر غور ہیں وہ ایک پادری کے ذریعہ چرچ سے باہر ہونے والی عبادت ، کسی چرچ میں غیر مسیحی کے ساتھ کسی مسیحی کی شادی اور اس کا مذہب وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عیسائی برادری میں اتفاق رائے پیدا کرکے اس بل کو پاس کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا نصاب تعلیم میں ترمیم کرتے ہوئے اخلاقیات کی تعلیم کو تبدیل کرنے کے لئے اقلیتوں کے متعلقہ مذہب کا مطالعہ بھی شامل کرنے کے لئے وزیر تعلیم سے بات کی۔ وفاقی وزیر نے وفد سے اقلیتوں کے تعلیمی کوٹہ اور عیسائی ذاتی قانون سے متعلق اقلیتی گروپوں کو شامل کرکے ایک مختصر تیار کرنے کو کہا۔ وفد نے اقلیتوں کے صفائی کے کام سے صرف ایسوسی ایٹ کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی میں 9 ہزارسینیٹری کارکن ہیں جو سب اقلیتوں سے ہیں۔ وفد نے اقلیتوں کو تعلیم حاصل نہ کرنے کی صورت میں دیگر معمولی ملازمتوں میں شامل کرنے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر نے ان تمام امور پر کارروائی کرنے پر ان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کے لئے بہادر اقدامات کرنے پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد میں آصف عقیل، جینیفر ، مسٹر کرشن شرما، رومانہ اور مہوش ملک شامل تھیں۔

مزید خبریں