اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں وکلا کے دل کے ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ،چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قانون …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ہسپتال پر وکلا کے حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں وکلا کے دل کے ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ،چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانا، ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ اور غریب مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہراساں کرنا انتہائی قابلِ مذمت اور قابلِ افسوس ہےـ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاقانونیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتاـقانون کا یونیفارم پہننے والوں کو قانون کی پاسداری کرنا ہو گی۔








