ریاض۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان بن عبداللہ کے مابین بدھ کو ریاض میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں امن …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
ریاض۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان بن عبداللہ کے مابین بدھ کو ریاض میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بدھ کو سعودی وزارت خارجہ پہنچے تو سعودی وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ سعودی عرب کے سینیئر حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان گذشتہ چار ماہ سے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کا مکمل محاصرہ کیے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو اصل حقائق سے بے خبر رکھنے کیلئے ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم، بھارتی ظلم و ستم سے نجات حاصل کرنے کے لیے عالمی برادری، بالخصوص مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی وزارت خارجہ میں ‘وزیٹر بک’ میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔








