وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں آئیڈیاز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے میں بہت وقت لگتا تھا، آج آئیڈیاز سیکنڈز میں دوسروں تک پہنچائے جا سکتے ہیں، نئی ٹیکنالوجی نے انقلاب برپا کر دیا ہے، امریکا اور چین کی طرح ہمیں بھی ٹیکنالوجی کا ملاپ پیدا کرنا ہو گا، آج ہم ملٹری ریسرچ …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں آئیڈیاز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے میں بہت وقت لگتا تھا، آج آئیڈیاز سیکنڈز میں دوسروں تک پہنچائے جا سکتے ہیں، نئی ٹیکنالوجی نے انقلاب برپا کر دیا ہے، امریکا اور چین کی طرح ہمیں بھی ٹیکنالوجی کا ملاپ پیدا کرنا ہو گا، آج ہم ملٹری ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کو سویلین سائیڈ پر استعمال کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے ملٹری قیادت سے بات بھی ہوئی ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکورٹی سٹڈیز کے زیر انتظام سائبر اسپیس ٹیکنالوجی اور درپیش سیکورٹی چینجلز کے حوالے سے یہان منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1962ء میں ہم نے سپارکو پروگرام شروع کیا، 1963ء میں ہم نے پہلا راکٹ سپیس میں بھیجا تھا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ملک میں فائبر آپٹک شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشیا میں پاکستان موبائل فون متعارف کرانے والا پہلا ملک تھا، مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور افغانستان میں مصروفیات سے پاکستان کی ترقی متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا آج ہمیں ٹیکنالوجی پر فوکس کرنا ہے، ہم نے اپنا فوکس سویلین ٹیکنالوجی سے ملٹری ٹیکنالوجی پر رکھا، آج ہم ملٹری ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کو سویلین سائیڈ پر استعمال کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے میری ملٹری قیادت سے بات بھی ہوئی ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آئیڈیاز سے مواقع دستیاب ہوئے، دنیا نے ترقی کی، نئی ٹیکنالوجی نے عام آدمی کو اختیار دیا ہے، سائبر سیکورٹی دنیا کو درپیش بڑا چیلنج ہے، سوچتا ہوں پاکستان بہت پسماندہ ہے لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو ماضی میں اس وقت شروع ہوا جب انڈیا، چین ہمارے قریب بھی نہ تھے، جب رہبر سیارہ خلاء میں بھیجا گیا، پاکستان، روس کے بعد دوسرا ملک تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور ہمسایہ ممالک کے تنازعات نے ملک کو پیچھے دھکیلا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے ذریعے ہماری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس قابل نوجوان ہیں، ہمیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکا اور چین کی طرح ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس انسانی وسائل اور قابلیت موجود ہے، ہمیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، مستقبل کا پاکستان علم، سائنس اور ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ہو گا۔

مزید خبریں