اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)پاکستان پوسٹ ملک کے چاروں صوبوں میں قائم اپنے ریسٹ ہائوسزکے ذریعے عوام الناس کے لئے اپنی خدمات انتہائی موزوں نرخوں پر فراہم کر رہاہے۔ پاکستان پوسٹ کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ کیٹگری۔اے کے ریسٹ ہائس کو یومیہ کرایہ 3 ہزار روپے، کیٹگری۔بی کا یومیہ کرایہ 2200 روپے اور کیٹگری۔سی کا یومیہ کرایہ 1200روپے رکھا گیا ہے۔ انہوں …
پاکستان پوسٹ کی اپنے ریسٹ ہائوسز کو موزوں نرخوں پر شہریوں کو فراہمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)پاکستان پوسٹ ملک کے چاروں صوبوں میں قائم اپنے ریسٹ ہائوسزکے ذریعے عوام الناس کے لئے اپنی خدمات انتہائی موزوں نرخوں پر فراہم کر رہاہے۔ پاکستان پوسٹ کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ کیٹگری۔اے کے ریسٹ ہائس کو یومیہ کرایہ 3 ہزار روپے، کیٹگری۔بی کا یومیہ کرایہ 2200 روپے اور کیٹگری۔سی کا یومیہ کرایہ 1200روپے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیٹگری۔اے کے ریسٹ ہائوس کراچی، ملتان، جہلم، میانوالی، راولپنڈی، پشاور، نتھیا گلی، حیدرآباد، سکھر، شادمان لاہور، لاہور کینٹ، سیالکوٹ جی پی او، سیالکوٹ کینت، فیصل آباد جی پی او اور کوئٹہ میں قائم ہیں۔ کیٹگری۔بی کے ریسٹ ہائوس اٹک، مری جی پی او، چترال، ایبٹ آباد، ایوبیہ، مظفرآباد، میر پور، کوٹلی، گلگت، سست، سکردو، گجرات، سرگودھا اور لیہ میں جبکہ کیٹگری۔سی کے ریسٹ ہائوس پنڈی پوائنٹ مری، سیدو شریف، بنوں اور زیارت میںقائم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان ریسٹ ہائوسز کی بکنگ پاکستان پوسٹ کی آفیشل ویب سائٹ www.pakpost.gov.pkاور ای میل ایڈریس [email protected] پر کرائی جا سکتی ہیں۔








