امریکا نے ایران مخالف پابندیوں کے ذریعے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش نے قرارداد 2231 کے نفاذ کے بارے میں سلامتی کونسل کو اپنی مرحلہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کرکے اس قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے نام اپنی تازہ رپورٹ میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی پر افسوس کا …

اقوام متحدہ ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش نے قرارداد 2231 کے نفاذ کے بارے میں سلامتی کونسل کو اپنی مرحلہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کرکے اس قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے نام اپنی تازہ رپورٹ میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے مطابق تمام ملکوں کو ایران کے ساتھ آزادانہ طور پر تجارت کرنے کا حق حاصل ہے ۔انتونیوگوترش نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے باوجود ایران نے معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور ہم ایران کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی متعدد رپورٹوں کے مطابق ایران نے ابھی تک ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے ۔