معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔15 دسمبر(اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے،یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے اوردیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے میں مدد دے گا۔ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔15 دسمبر(اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے،یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے اوردیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے میں مدد دے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماو¿ں کا کشمیر کاز کو او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلہ خیال نہایت خوش آئند ہے۔مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کے لیے ایک حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے،شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید خبریں