مودی کی لگائی ہوئی انتہا پسندی کی آگ نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی کی لگائی ہوئی انتہا پسندی کی آگ نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ایسی سوچ پورے خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، امتیازی شہریت کے متنازعہ بھارتی قانون نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو روند ڈالاہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی کی لگائی ہوئی انتہا پسندی کی آگ نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ایسی سوچ پورے خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، امتیازی شہریت کے متنازعہ بھارتی قانون نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو روند ڈالاہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امتیازی اور متعصبانہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلباء پر بہمانہ اور وحشیانہ تشدد انسانیت کی تذلیل اور بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ پر تشدد نے مودی کے بھارت کو تقسیم کرنے کے حوالے سے عالمی جریدوں کی پیش گوئی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ظلم اور فسطائیت کے خلاف کھڑی ہونے والی بہادر لڑکی مزاحمت کا استعارہ بن گئی ہے۔