اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اپنے والد کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو ان کے والد سٹوڈنٹ ویزہ پر آسٹریلیا گئے اور نہ ہی گرفتار ہوئے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئرپورٹس پر جن کی اپنی جامہ تلاشی ہوتی ہے وہ دوسروں کی عزتیں اچھال کے …
وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اپنے والد کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کو مسترد کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اپنے والد کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو ان کے والد سٹوڈنٹ ویزہ پر آسٹریلیا گئے اور نہ ہی گرفتار ہوئے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئرپورٹس پر جن کی اپنی جامہ تلاشی ہوتی ہے وہ دوسروں کی عزتیں اچھال کے اپنی تشفی کا سامان کرنے سے باز آ جائیں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے جھوٹے پراپیگنڈے کوشرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو میرے خلاف کرپشن کا کوئی الزام عائدکرنے کی ہمت ہوئی نہ ان کے پاس اپنی کرپشن کے حوالے سے میرے اٹھائے گئے سوالوں کے جواب ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنی بہو بیٹی کے ناموں پہ جائیدادیں نکل آئیں توچادراورچاردیواری کا واویلا کرنے والوں کو دوسروں کی عزتوں پہ انگلی اٹھاتے ہوئے اپنی نام نہاد اقدارکا کوئی لحاظ نہیں،ان کی سیاست پر افسوس ہے۔








