خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی ہے۔ منگل کو جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں دلائل دینے کی اجازت دی جائے اس پر عدالت نے ان …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی ہے۔ منگل کو جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں دلائل دینے کی اجازت دی جائے اس پر عدالت نے ان سے کہا کہ پہلے ہی15 روز کی مہلت دی جا چکی ہے، مزید وقت نہیں دیا جاسکتا، آپ دلائل دینا چاہیں تو دیں۔ سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد نے کیس میں فریق بننے کے لئے درخواست عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے کہا کہ استغاثہ کو عدالت میں درخواست دائر کرنے کا طریقہ ہی معلوم نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے مختصر وقفے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی۔

مزید خبریں