جنیوا ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے انعقاد کے موقع پر پاکستان کی طرف سے قائم کئے جانے والے سٹال کا دورہ کیا۔لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کے کردار، خدمات اور تجربات کو اجاگر کرنے کے لئے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے انعقاد کے موقع پر یہاں سٹال قائم کیا …
وزیراعظم عمران خان کا عالمی فورم کے انعقاد کے موقع پر پاکستان کی طرف سے قائم کئے جانے والے سٹال کا دورہ

مزید خبریں
جنیوا ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے انعقاد کے موقع پر پاکستان کی طرف سے قائم کئے جانے والے سٹال کا دورہ کیا۔لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کے کردار، خدمات اور تجربات کو اجاگر کرنے کے لئے پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے انعقاد کے موقع پر یہاں سٹال قائم کیا گیا۔ اس سٹال کے ذریعے 10 لاکھ پناہ گزینوں کو نادرا کی طرف سے رجسٹرڈ کئے جانے سے متعلق پاکستان کے اقدام اور پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے دیگر اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس سٹال کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی پاکستانی عوام کی طرف سے مثالی مہربانی کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سٹال کے قیام سے سٹال کا دورہ کرنے والوں کو پاکستان کی کوششوں اور افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔








