اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار سے امریکی سفیر پال جونز اور یو ایس ایڈ کے کنٹری ڈائریکٹر جیف گیبل نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ وزیراعظم کا زرعی ایمرجنسی پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی ترقیاتی پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار سے امریکی سفیر پال جونز اور یو ایس ایڈ کے کنٹری ڈائریکٹر جیف گیبل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار سے امریکی سفیر پال جونز اور یو ایس ایڈ کے کنٹری ڈائریکٹر جیف گیبل نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ وزیراعظم کا زرعی ایمرجنسی پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی ترقیاتی پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے تعاون سے حلال گوشت کی عالمی منڈی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کینو، آم، دودھ کی بہترین پیداواری صلاحیت رکھتا ہے، دونوں ممالک ان اجناس کی ویلیوایڈیشن، سرد خانہ (کولڈ سٹوریج) اور انکی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے لئے باہمی اشتراک کے منصوبوں کا آغاز کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے یو۔ ایس۔ ایڈ کی تکنیکی مداخلت فائدہ مند ثابت ہو گی، پاکستان اور امریکہ مستقبل میں زرعی ترقیاتی اشتراک و معاونت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مختلف شعبہ جات بشمول زراعت پر ایکدوسرے سے وابستہ ہیں۔ یو ایس ایڈ کے کنٹری ڈائریکٹر جیف گیبل نے کہا کہ ہم ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے تعاون کریں گے اور اس معاملے پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے رابطہ کریں گے۔








