مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنی ٹیم اور وزارت کے مسیحی عملہ کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنی ٹیم اور وزارت کے مسیحی عملہ کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہوں نے مسیحی برادری کو عمومی اور وزارت خزانہ میں کام کرنے والے مسیحی عملہ اور حکام کو خصوصی طور پر کرسمس کی مبارکباد دی۔ وزارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منگل کو وزارت خزانہ …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنی ٹیم اور وزارت کے مسیحی عملہ کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہوں نے مسیحی برادری کو عمومی اور وزارت خزانہ میں کام کرنے والے مسیحی عملہ اور حکام کو خصوصی طور پر کرسمس کی مبارکباد دی۔ وزارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منگل کو وزارت خزانہ میں مسیحی عملہ کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں مشیر خزانہ نے کرسمس کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، خصوصی سیکرٹری خزانہ عمر حامد خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔