وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے چینی سفیر یاو جنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاو جنگ نے منگل کو وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے چین کے سفیر کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاو جنگ نے منگل کو وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے چین کے سفیر کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات مستقبل میں اور مستحکم ہوں گے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے پاکستان اور چین کے درمیان آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان کے نوجوانوں کی آئی ٹی سکلز کی ٹریننگ کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ چائنیز کمپنیوں کے لیے پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول بڑا سازگار ہے۔ چین کے سفیر نے وزارت آئی ٹی کے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے کردار کو سراہا اور چین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی بھی موجود تھے۔