وفاقی وزیر اسد عمر نے اے آئی آئی بی کے وفد کا وزارت میں استقبال کیا

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیر منصوبہ بندی، ترقیاتی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے منگل کو ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے صدر جن لی کن اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا وزارت میں استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بینک کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان شروع سے ہی …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیر منصوبہ بندی، ترقیاتی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے منگل کو ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے صدر جن لی کن اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا وزارت میں استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بینک کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان شروع سے ہی اس ادارے کا سپورٹر رہا ہے۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان توانائی، مواصلات اور واٹر مینجمنٹ کے منصوبے موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہیں، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کے ساتھ ساتھ حکومت سیاحت، ایس ایم ایز، آئی ٹی اور ہاﺅسنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ان منصوبوں سے ملک کی سماجی، اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ وہ ان شعبہ جات میں شراکت داری کے خواہشمند ہیں۔ اے آئی آئی بی کے صدر جن لی کن نے ابھرتی ہوئی ترقی کی ملکی ضروریات کے لئے حکومت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بینک ترقیاتی اقدامات میں حکومت پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں