لاہور۔ 18 دسمبر (اے پی پی)پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے پولیس نے موٹرے وے کوخانیوال سے ملتان تک ہر قسم ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور قومی شاہراہوں پر پھیلی گہری دھند سے سفر انتہائی مشکل اور خطرناک ہو گیا …
پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، موٹرے وے خانیوال سے ملتان تک ہر قسم ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند،پروازوں کا شیڈول متاثر

مزید خبریں
لاہور۔ 18 دسمبر (اے پی پی)پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے پولیس نے موٹرے وے کوخانیوال سے ملتان تک ہر قسم ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور قومی شاہراہوں پر پھیلی گہری دھند سے سفر انتہائی مشکل اور خطرناک ہو گیا ہے۔ قومی شاہراہ لاہور، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، مو ہلنوال، سندر، مراکہ اور مانگا ہ منڈی، پھولنگر، پتوکی، پھول نگر سمیت دیگر علاقے شدید دھند کے لپیٹ میں ہیں۔ ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ پر حد نگاہ 10میٹر تک رہ گئی۔ گجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، جھنگ، فیصل آباد،ساہیوال،رینالہ ،اوکاڑہ، ساہیوال ، میاں چنوں خانیوال، ملتان، بستی ملوک ، لودھران اور بہاولپور ،گجرات، پاکپتن ، جلالپور، بھٹیاں ، پھالیہ ، فورٹ عباس،دادو،خیرپور، ناتھن شاہ، میہڑ اور مضافاتی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں ہیں۔ شکر گڑھ اور گرد و نواح میں دھند حد نگا انتہائی کم رہ گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے جاری کردہ اعلامیہ میں ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران انتہائی احتیاط کرنی چاہیئے کیونکہ قوی شاہراہوں پر مختلف علاقوں میں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے لہٰذا وہ دوران سفر فوگ لائٹوں کا استعمال کریں۔موٹر وے پولیس کے حکام نے مسافروں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ قومی شاہراہوں پر شدید دھند کے پیش نظر بہتر ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے، تیز رفتاری سے گریز کیا جائے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھا جائے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں۔








