ایسٹ لندن۔ 31 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ انڈر 19 نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھارتی انڈر 19 کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے، کپتان پریام گریگ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں جنوبی افریقہ انڈر 19 …
جنوبی افریقہ انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
ایسٹ لندن۔ 31 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ انڈر 19 نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھارتی انڈر 19 کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے، کپتان پریام گریگ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں جنوبی افریقہ انڈر 19 نے ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جوناتھن برڈ نے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ تین میچز کی سیریز 2-1 سے بھارت کے نام رہی۔








