زیورات کی برآمدات میں نومبر کے دوران 37.94 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی)نومبر 2019ءکے دوران زیورات کی برآمدات میں 37.94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر 2019ءکے دوران زیورات کی برآمدات 0.67 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر 2018ءکے دوران 0.48 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح نومبر 2018ءکے مقابلہ میں نومبر 2019ءکے دوران زیورات کی ملکی برآمدات میں 0.19 ملین …

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی)نومبر 2019ءکے دوران زیورات کی برآمدات میں 37.94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر 2019ءکے دوران زیورات کی برآمدات 0.67 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر 2018ءکے دوران 0.48 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح نومبر 2018ءکے مقابلہ میں نومبر 2019ءکے دوران زیورات کی ملکی برآمدات میں 0.19 ملین ڈالر یعنی 37.94 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں