امریکی پابندیوں سے ایران کو 2 کھرب ڈالرکا نقصان ہوا، حسن روحانی

تہران ۔ یکم جنوری (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے تباہ کن اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں اور گزشتہ 2 سالوں میں تیل اور ہارڈ کرنسی کی کمی کے باعث ایران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روحانی نے ایک تقریر میں کہا کہ اس رقم …

تہران ۔ یکم جنوری (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے تباہ کن اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں اور گزشتہ 2 سالوں میں تیل اور ہارڈ کرنسی کی کمی کے باعث ایران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روحانی نے ایک تقریر میں کہا کہ اس رقم میں تیل کی فروخت کے ساتھ ساتھ بیرونی کریڈٹ میں 100 ارب ڈالرکی رقم بھی شامل ہے۔ روحانی نے پابندیوں کے اثرات اور انتہائی امریکی دباو¿ کی پالیسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہم بدترین قسم کی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔