موبائل فون صارفین کی تعداد میں 1.047 ملین اضافہ

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) نومبر2019ءکے دوران پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 1.047 ملین اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق نومبر2019 ءمیں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں بھی1.07 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق نومبر2019ءکے اختتام پرملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد164.027 ملین تک بڑھ …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) نومبر2019ءکے دوران پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 1.047 ملین اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق نومبر2019 ءمیں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں بھی1.07 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق نومبر2019ءکے اختتام پرملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد164.027 ملین تک بڑھ گئی جبکہ اکتوبر2019ءکے اختتام پر موبائل فون کے صارفین کی تعداد162.98 ملین تھی۔ اس طرح اکتوبر2019ءکے مقابلہ میں نومبر2019ء کے دوران پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد میں1.047 ملین کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے اعداوشمار کے مطابق نومبر2019ء میں تھری اور فورجی صارفین کی تعداد میں بھی1.07 ملین کے اضافہ سے صارفین کی تعداد74.33 ملین تک پہنچ گئی جبکہ اکتوبر2019ءکے اختتام پر تھری اور فور جی صارفین کی تعداد73.26 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ پی ٹی اے کے مطابق نومبر2019ءکے دوران جیز کے تھری جی صارفین کی تعداد0.208 ملین کی کمی سے 12.047 تک کم ہوگئی جبکہ اکتوبر کے اختتام پر کمپنی کے صارفین کی تعداد12.255 ملین تھی تاہم جیز کے فور جی صارفین میں نمایاں اضافہ سے ان کی تعداد13.821 ملین کے مقابلہ میں14.505 ملین تک بڑھ گئی۔ اکتوبرکے مقابلہ میں نومبر2019ءکے دوران ژونگ کے تھری جی صارفین کی تعداد میں بھی کمی جبکہ فور جی صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا علاوہ ازیں ٹیلی نار کے تھری جی صارفین کی تعداد میں کمی اور فور جی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں