اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تمام شرائط پوری کرنے پر ائیرکرافٹ سیلز اور سروس لمیٹڈ کو پہلا ٹوررازم پروموشن و ریجنل انٹیگریشن (ٹی پی آر آئی) لائسنس دیا جائے گا۔ وزارت ہوابازی کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق6 جنوری کو پہلا ٹی پی آر آئی لائسنس دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان …
پہلا ٹوررازم پروموشن و ریجنل انٹیگریشن لائسنس ائیرکرافٹ سیلز اور سروس لمیٹڈ کو تمام شرائط پوری کرنے پر دیا جائے گا، وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تمام شرائط پوری کرنے پر ائیرکرافٹ سیلز اور سروس لمیٹڈ کو پہلا ٹوررازم پروموشن و ریجنل انٹیگریشن (ٹی پی آر آئی) لائسنس دیا جائے گا۔ وزارت ہوابازی کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق6 جنوری کو پہلا ٹی پی آر آئی لائسنس دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کمپنی اپنی سیاحتی فروغ کی پروازیں جلد شروع کرے گی۔کمپنی کے فلیٹ میں 3 جہاز، بیچ 1900 ڈی، سیسنا ایف ۔406 اور کنگ ایئر 250 شامل ہیں۔ غلام سرور خان نے بتایا کہ یہ کمپنی عنقریب 2 بڑے جہاز ایمبریر ای۔145 جہاز لینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔کمپنی کراچی ،لاہور اوراسلام آباد سے پروازیں گوادر، تربت، موہنجوداڑو،گلگت اور سکردو لے کر جائے گی۔ ٹی پی آر آئی لائسنس سے ملکی اور غیر ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا۔








