ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے”فوڈ ایکس جاپان 2020ئ“ میں شرکت کےلئے17 جنوری تک درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد ۔ 02جنوری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جاپان میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ”فوڈ ایکس جاپان 2020ئ“ میں شرکت کے لئے 17 جنوری 2020ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطابق چار روزہ تجارتی نمائش 10 تا 13 مارچ 2020ءکو ٹوکیو جاپان میں منعقد ہوگی جس میں چاول ‘ گوشت …

اسلام آباد ۔ 02جنوری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جاپان میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ”فوڈ ایکس جاپان 2020ئ“ میں شرکت کے لئے 17 جنوری 2020ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطابق چار روزہ تجارتی نمائش 10 تا 13 مارچ 2020ءکو ٹوکیو جاپان میں منعقد ہوگی جس میں چاول ‘ گوشت ‘ جمی ہوئی غذائیں ‘ سبزیاں ‘ پھل ‘ اچار ‘ مرچیں ‘ مصالحہ جات‘ جوسز اور کھانے پینے کی دیگر مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں