آرمی ایکٹ میں ترمیم کو قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کروایا جائے گا، راجہ عامر کیانی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری راجہ عامر کیانی نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اسے ایوان سے اتفاق رائے سے منظور کروالیا جائے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہر معاملے کو سیاسی نقطہ نظر سے دیکھتی ہے تاہم کچھ معاملات کو …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری راجہ عامر کیانی نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اسے ایوان سے اتفاق رائے سے منظور کروالیا جائے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہر معاملے کو سیاسی نقطہ نظر سے دیکھتی ہے تاہم کچھ معاملات کو قومی نگاہ سے بھی دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کبھی ایک پیج پر نہیں ہوئے لیکن جب قومی معاملہ ہو تو اس پر سب کو متفق ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کو وفاقی کابینہ نے منظور کرلیا ہے اب اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اسے قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کروالیا جائے گا۔