رواں مالی سال 2019-20ء میں جولائی تا نومبر کے دوران لکڑی اور کارک کی درآمدات میں 18.03 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ء میں جولائی تا نومبر کے دوران لکڑی اور کارک کی درآمدات میں 18.03 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا نومبر کے دوران 5 کروڑ 66 لاکھ 28 ہزار ڈالر مالیت کی لکڑی اور کارک درآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ء میں جولائی تا نومبر کے دوران لکڑی اور کارک کی درآمدات میں 18.03 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا نومبر کے دوران 5 کروڑ 66 لاکھ 28 ہزار ڈالر مالیت کی لکڑی اور کارک درآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران لکڑی اور کارک کی درآمدات 4 کروڑ 64 لاکھ 16 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا نومبر کا مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران لکڑی اور کارک کی درآمدات میں ایک کروڑ 2 لاکھ 12 ہزار ڈالر یعنی 18.03 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مزید خبریں