ریاض ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں بین الاقوامی مجسمہ سازی سمپوزیم کا آغاز ہوگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی مجسمہ سازی سمپوزیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 30 جنوری تک جاری رہے گا۔ سمپوزیم میں دنیا بھر سے 20 فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ سعودی عرب کی نمائندگی مجسمہ ساز ایسام جمیل اور فیصل النعمان کریں …
سعودی عرب ، بین الاقوامی مجسمہ سازی سمپوزیم کا آغاز
ریاض ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں بین الاقوامی مجسمہ سازی سمپوزیم کا آغاز ہوگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی مجسمہ سازی سمپوزیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 30 جنوری تک جاری رہے گا۔ سمپوزیم میں دنیا بھر سے 20 فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ سعودی عرب کی نمائندگی مجسمہ ساز ایسام جمیل اور فیصل النعمان کریں گے۔ مجسمہ سازی کے اس سمپوزیم میں امریکہ ، برطانیہ ، روس ، فرانس ، جاپان ، یونان ، بلغاریہ ، عراق ، اٹلی ، برازیل ، سپین ، جرمنی ، رومانیہ اور چین کے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پہلا بین الاقوامی مجسمہ سازی کا سمپوزیم تائیوان ، جارجیا ، مصر اور تیونس کے تعاون سے وزارت تمدن کے زیر اہتمام مارچ 2019 میں منعقد ہوا تھا۔









