واشنگٹن ۔ 11 جنوری (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی ضروری ہے اور اس موضوع پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ امریکہ کی طرف سے عراق جانے والا کوئی بھی وفد امریکی افواج کے انخلاءکے بارے میں بات نہیں کرے گا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے ایک بیان میں کہا کہ …
عراق سے فوجی انخلاء پر کوئی بات نہیں ہو سکتی ، امریکہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 11 جنوری (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی ضروری ہے اور اس موضوع پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ امریکہ کی طرف سے عراق جانے والا کوئی بھی وفد امریکی افواج کے انخلاءکے بارے میں بات نہیں کرے گا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے ایک بیان میں کہا کہ عراق اور امریکا کے درمیان بحث و مباحثے اور بات چیت کے لیے اور کئی موضوعات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات صرف سکیورٹی سے متعلق نہیں بلکہ مالی، اقتصادی اور سفارتی شراکت پربھی ہوسکتے ہیں۔








