اومان۔ 11 جنوری (اے پی پی) عرب ملک سلطنت اومان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد حیثم بن طارق کو اومان کا نیا سلطان بنا دیا گیا۔ حیثم بن طارق نے نئے سلطان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حیثم بن طارق سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سلطان قابوس کے انتقال کے بعد شاہی خاندان نے حیثم بن طارق کو ملک کا …
حیثم بن طارق اومان کے نئے سلطان بن گئے

مزید خبریں
اومان۔ 11 جنوری (اے پی پی) عرب ملک سلطنت اومان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد حیثم بن طارق کو اومان کا نیا سلطان بنا دیا گیا۔ حیثم بن طارق نے نئے سلطان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حیثم بن طارق سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سلطان قابوس کے انتقال کے بعد شاہی خاندان نے حیثم بن طارق کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا، حیثم بن طارق سلطان مرحوم کے چچا زاد بھائی ہیں۔ حیثم بن طارق 2002ء سے ثقافت اور قومی ورثے کے وزیر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ حیثم بن طارق کے تقرر کا اعلان ریاست کے بنیادی نظام کے تحت عمل میں آیا ہے۔ حیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے ۔ وہ اومان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 65 سال ہے۔








