رانا ثناء اللہ عدالتوںمیں روزانہ کی بنیاد پر کیس چلنے دیں، وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران وانسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قسم کھاتا ہوں کہ نہ میں نے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان نے رانا ثناء اللہ کو پھنسایا نہ ہمارے حکم پر ان کے خلاف مقدمہ بنایا گیا ۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ اب رانا ثناء اللہ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران وانسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قسم کھاتا ہوں کہ نہ میں نے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان نے رانا ثناء اللہ کو پھنسایا نہ ہمارے حکم پر ان کے خلاف مقدمہ بنایا گیا ۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ اب رانا ثناء اللہ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کیس چلنے دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔