اسلام آباد ۔ 16جنوری(اے پی پی) نومبر 2019ء کے دوران لوہے اور سٹیل کے سکریپ کی درآمدات میں 10.92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2019ء میں لوہے اور سٹیل کے سکریپ کی ملکی درآمدات کا حجم 130.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 117.40 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2018ء …
لوہے اور سٹیل کے سکریپ کی درآمدات میں نومبر 2019ء کے دوران 10.92 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16جنوری(اے پی پی) نومبر 2019ء کے دوران لوہے اور سٹیل کے سکریپ کی درآمدات میں 10.92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2019ء میں لوہے اور سٹیل کے سکریپ کی ملکی درآمدات کا حجم 130.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 117.40 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2018ء کے مقابلہ میں نومبر2019ء کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی قومی درآمدات میں 12.8 ملین ڈالر یعنی 10.92 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








