علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں 3لاکھ مقامی افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسرآئیں گے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبہ کے تحت تعمیر کیے جانے والے علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں 3 لاکھ مقامی افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسرآئیں گے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق مذکورہ صنعتی زون میں مختلف نوعیت کی صنعتیں جن میں آٹو موبائل، انجینئرنگ، فارما سیوٹیکل، فوڈ پراسیسنگ، تعمیراتی میٹیریلز اور ٹیکسٹائل کے شعبے شامل ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبہ کے تحت تعمیر کیے جانے والے علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں 3 لاکھ مقامی افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسرآئیں گے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق مذکورہ صنعتی زون میں مختلف نوعیت کی صنعتیں جن میں آٹو موبائل، انجینئرنگ، فارما سیوٹیکل، فوڈ پراسیسنگ، تعمیراتی میٹیریلز اور ٹیکسٹائل کے شعبے شامل ہیں۔ علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں 400 ارب روپے تک کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس پراجیکٹ کی مدد سے نہ صرف ملک کی شرح نمو میں بہتری ہو گی۔ علامہ اقبال انڈسٹریل زون سی پیک کے مشرقی روٹس پر واقع ہے اور یہ ایم3 موٹروے سے ملحقہ 3 ہزار ایکڑ اراضی پر محیط ہے جبکہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی(ایف آئی ای ڈی ایم سی) ایم 3 انڈسٹریل سٹی کی تعمیر و ترقی میں اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔