عوام معلومات اور شکایات کے اندراج کے طریقہ کار سمیت دیگر معلومات تک آن لائن رسائی حاصل کرسکتے ہیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) صارفین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے متعلقہ معلومات اور دستاویزات کے لئے اپنی ویب سائٹ کو باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔ پی ٹی اے حکام کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق عوام پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pk پر لائسنسوں کی درخواستوں، این او سی وغیرہ سے متعلق معلومات …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) صارفین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے متعلقہ معلومات اور دستاویزات کے لئے اپنی ویب سائٹ کو باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔ پی ٹی اے حکام کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق عوام پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pk پر لائسنسوں کی درخواستوں، این او سی وغیرہ سے متعلق معلومات اور شکایات کے اندراج کے طریقہ کار سمیت دیگر معلومات تک آن لائن رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ پی ٹی اے ویب سائٹ پر نئی موبائل فون ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کا لنک بھی مہیا کردیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں معلومات تک رسائی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔