اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) قانونی ذرائع سے ترسیلات زر میں اضافہ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں جاری مالی سال کے دوران ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر تک کے عرصہ میں …
جاری مالی سال کے دوران ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 1.36 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) قانونی ذرائع سے ترسیلات زر میں اضافہ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں جاری مالی سال کے دوران ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر تک کے عرصہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 798.03 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.36 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 787.34 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبر میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 133.69 ملین ڈالر ملک ارسال کیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں مقیم پاکستانیوں نے 121.82 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 11.39 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھجوایا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 11.03 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ وزارت خزانہ کو توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام پر بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا حجم 24 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا۔








