جاری مالی سال میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 39.75 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) جاری مالی سال کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 39.75 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر تک بحرین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 27.76 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے مقابلہ میں بحرین سے 11.99 ملین ڈار کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ سال …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) جاری مالی سال کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 39.75 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر تک بحرین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 27.76 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے مقابلہ میں بحرین سے 11.99 ملین ڈار کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں بحرین اور پاکستان کے درمیان مجموعی تجارت کا حجم 42.90 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تاہم گزشتہ سال بحرین کو پاکستانی برآمدات کی نسب درآمدات کا حجم زیادہ تھا۔ رواں سال بحرین کو پاکستانی برآمدات میں چاول، گوشت، جھینگے، سوتی دھاگہ، کپڑا وغیرہ شامل ہے۔ پاکستان بحرین سے جو اشیاء درآمد کررہا ہے ان میں سکریپ و سٹیل، پٹرولیم مصنوعات ، ایلومینیم ، تیار کر دہ غذائی اشیائ، خوراک یا غذائی صنعتوں کے لئے خوشبودار اشیاء کے آمیزے اور ایئر کنڈیشننگ مشین وغیرہ شامل ہیں۔

مزید خبریں