اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کی تشکیل پر کام کر رہی ہے۔ نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ’جوان کی آواز، ترقی کا آغاز‘ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا ’جوان کی آواز، ترقی کا آغاز‘ کے موضوع پر اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کی تشکیل پر کام کر رہی ہے۔ نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ’جوان کی آواز، ترقی کا آغاز‘ کے موضوع پر اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے، دنیا بھر سے لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا وژن رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے متعلق نیشنل یوتھ کونسل قائم کی گئی ہے جبکہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کی تشکیل کے لئے یوتھ کونسل اور نوجوانوں کی آراءاور تجاویز لی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔








