گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ملاقات

پشاور۔16 جنوری (اے پی پی )گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے گورنرہاﺅس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میںامن و امن کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے وفاق اور صوبہ …

پشاور۔16 جنوری (اے پی پی )گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے گورنرہاﺅس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میںامن و امن کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے وفاق اور صوبہ کے درمیان تعاون و روابط مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا بہت زیادہ متاثر ہوا، حکومتی پالیسیوں اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت صوبہ میں امن قائم ہوا۔