روس مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے تیا ر ہے ، روسی وزیرِ خارجہ

ماسکو ۔ 16 جنوری (اے پی پی) روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فضائی حملہ میں ایرانی جنرل سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد فرانس اور جاپان کے رہنما صورتحال میں استحکام لانے کے لیے …

ماسکو ۔ 16 جنوری (اے پی پی) روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فضائی حملہ میں ایرانی جنرل سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد فرانس اور جاپان کے رہنما صورتحال میں استحکام لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرانے کے کوششیں کر رہے ہیں ۔