واشنگٹن ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں امن واستحکام اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک تنازعہ کشمیر، عالمی قوانین اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو واشنگٹن کیپیٹل ہل میں امریکی سینٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کی قیادت سے ملاقات کے دوران کہی۔ قبل ازیں امریکی سینٹ کی …
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکی سینٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کی قیادت سے ملاقات‘ پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، افغان امن عمل اور مشرق وسطیٰ میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں امن واستحکام اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک تنازعہ کشمیر، عالمی قوانین اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو واشنگٹن کیپیٹل ہل میں امریکی سینٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کی قیادت سے ملاقات کے دوران کہی۔ قبل ازیں امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین، ری پبلکن سینیٹر جم رسچ اور کمیٹی کے سینئر رکن ڈیموکریٹک سینیٹر باب میننڈز نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کیپیٹل ہل آمد پر خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر امریکہ کی صدارت کے لئے سابق ری پبلکن امیدواراور سینٹ خارجہ تعلقات ذیلی کمیٹی برائے ایشیاءکے چئیرمین سینیٹر مٹ رامنی اور ذیلی کمیٹی کے سینئر رکن ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، افغان امن عمل اور مشرق وسطیٰ میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے ظالمانہ محاصرے وبندشوں اور اس کے نتیجے میں خطے کی سلامتی کے لئے مضمرات سے امریکی سینٹ کے اراکین کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں امن واستحکام اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک تنازعہءکشمیر، عالمی قوانین اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک۔ امریکہ تعلقات کی تاریخ دونوں ممالک کے مل کر کام کرنے کی قدر و اہمیت کی شاہد ہے۔ وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہارکیا۔ مشرق وسطی میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ ”پاکستان امن کے ساتھ ہے اور ہم امن کے فروغ اور اس میں سہولت کاری کے لئے جوبھی ممکن ہوسکا، کریں گے۔“ امریکی سینٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کی قیادت نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے، علاقائی محاذوں پر مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔








