اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ گڈ گورننس ، قومی اداروں کے استحکام اور سسٹم کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘ پی ٹی آئی کی حکومت افراط زر اور غربت کے خاتمہ کی کوششوں کے ساتھ ملک کے بہترین مفاد میں کام کر رہی ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں …
وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ گڈ گورننس ، قومی اداروں کے استحکام اور سسٹم کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘ پی ٹی آئی کی حکومت افراط زر اور غربت کے خاتمہ کی کوششوں کے ساتھ ملک کے بہترین مفاد میں کام کر رہی ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہالیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری اور نیب میں اصلاحات کے سلسلہ میں قومی اہمیت کے ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کریں ۔ انہوں نے آرمی چیف کی سروس میں تین سال کی توسیع کے معاملہ پر اپوزیشن کے اتفاق رائے کی تعریف کی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی جو آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔








