واشنگٹن ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دفاعی اور سکیورٹی تعاون، ہمارے دو طرفہ تعلقات کی اہم کڑی ہے، یہ بات انہوں نے امریکی نائب وزیر دفاع جان روڈ سے بات کرتے ہوئے کہی جنہوں نے واشنگٹن میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ،دفاعی تعلقات اور خطے میں امن و امان کی …
پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون دوطرفہ تعلقات کی اہم کڑی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکی نائب وزیر دفاع جان روڈ سے گفتگو

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دفاعی اور سکیورٹی تعاون، ہمارے دو طرفہ تعلقات کی اہم کڑی ہے، یہ بات انہوں نے امریکی نائب وزیر دفاع جان روڈ سے بات کرتے ہوئے کہی جنہوں نے واشنگٹن میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ،دفاعی تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی نائب وزیر دفاع نے وزیر خارجہ کو پاک امریکہ دفاعی تعاون کی موجودہ نوعیت سے آگاہ کیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں پاکستان کی جانب سے جنوبی ایشیا میں قیام عمل کے لئے کی جانے والی مختلف کاوشوں سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون، ہمارے دو طرفہ تعاون کی اہم کڑی ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے "بین الاقوامی عسکری تعلیم و تربیت پروگرام کی بحالی کا فیصلہ ہمارے نزدیک بہت اہمیت کا حامل ہے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پورے خطے کے لئے خطرات کا موجب بن سکتی ہے اسی لئے پاکستان نے کشیدگی کم کرنے اور امن کاوشیں بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر خارجہ نے امریکی نائب وزیر دفاع کو اپنے حالیہ دورہ ایران و سعودی عرب کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایران امریکہ کشیدگی میں کمی لانے اور خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی جانب سے متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








