اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فرانس کے سفیر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے فرانس کے سفیر مارک بریٹےکی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فرانس کے سفیر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ امیرالبحراور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بھی بات چیت کی۔








