احساس لنگرخانے عزت و احترام کیساتھ غریب ترین افراد کو مفت اور معیاری کھانا فراہم کر رہے ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر ظفر مرزا کی گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی)احساس پروگرام کے تحت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں جمعہ کو دوسرے لنگر خانے کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق یہ لنگر خانہ دن میں دو مرتبہ مریضوں اور ان کے ساتھیوں سمیت 1000 افراد کو کھانا فراہم کرے گا۔ پہلے مرحلے میں آئندہ دو ماہ میں احساس سیلانی لنگر پشاور، سوات، ملتان، لاہور …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی)احساس پروگرام کے تحت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں جمعہ کو دوسرے لنگر خانے کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق یہ لنگر خانہ دن میں دو مرتبہ مریضوں اور ان کے ساتھیوں سمیت 1000 افراد کو کھانا فراہم کرے گا۔ پہلے مرحلے میں آئندہ دو ماہ میں احساس سیلانی لنگر پشاور، سوات، ملتان، لاہور اور عمر کوٹ میں کھولے جائیں گے۔ مجموعی طور پر سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ (ایس ڈبلیو آئی ٹی) کیساتھ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت ملک بھر میں دو سال کے عرصہ میں 112 لنگرخانے قائم کئے جائیں گے۔ پہلے لنگر خانے کا افتتاح وزیر اعظم نے 7 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد میں پشاور موڑ کے مقام پر کیا تھا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز لنگر خانے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر چیئرمین ایس ڈبلیو آئی ٹی کے مشیر محمد افضل چدمیا، چیف آپریٹنگ آفیسر محمد غزل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر انصر بھی موجود تھے۔ لنگر وزیر اعظم کے مزدور کا احساس اقدام کا حصہ ہیں جن کا بنیادی مقصد معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات بالخصوص دیہاڑی دار مزدورں کو کھانا فراہم کرناہے۔ احساس سیلانی لنگر پروجیکٹ کی بنیاد اخلاقیات کے تقاضوں پر مبنی ہے جس کا مقصد ایس ڈی جی 1 غربت کے خاتمے اور ایس ڈی جی 2 بھوک کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں کہ پاکستان میں کوئی بھی شخص رات کو بھوکا نہ سوئے اور احساس اس وژن کوحقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہا ہے۔ مزید تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس فریم ورک کے تحت حکومت بنیادی طور پر لنگر خانوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کررہی ہے تاکہ اخراجات نہ ہوں۔ دوسری جانب حکومت جس چیز کیلئے اپنا کردار ادار کررہی ہے وہ تحفظ اور معیار کی فراہمی ہے اور تیسری چیزاس حوالے سے معلومات کو بڑے پیمانے پر پھیلانا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کے کر بے حد خوشی ہوئی کہ احساس لنگرخانے عزت و احترام کیساتھ غریب ترین افراد کو مفت اور معیاری کھانا فراہم کر کے ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لنگر پر تنقےد کرنے والوں کو ان کی اہمیت کا اندازہ ان غرےب مزدوروں کو دےکھ کر کرنا چاہےے جن کو اےک وقت کا کھانا بھی مےسر نہیں ہوتا ےا پھر ان غرےب لوگوں سے پوچھنا چاہیے جو اپنے بےمار رشتہ داروں کی دےکھ بھال کے لےے ہسپتال آتے ہےں۔ چیئرمین ایس ڈبلیو آئی ٹی کے مشیر محمد افضل چدمیا نے بنیادی سہولت کی فراہمی اور تعاون کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ اداکیا اور یقین دہانی کرائی کے ٹرسٹ اپنے تمام باورچی خانوں اور خوراک کی تقسیم کے وسائل سے پورے پاکستان میں پسماندہ افراد کو کھانا کھلانے کی خدمات جاری رکھے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے وفاقی حکومت اور ایس ڈبلیو آئی ٹی کے پمز کے نزدیک لنگر خانہ کھولنے کے اقدام کو سراہا اور اس نیک مقصد میں پمز کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔