اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن عوامی اور قومی مفاد کے کیسز کے حوالہ سے اپنی ٹی وی سکرینوں کے ذریعے عوام کو آگاہ رکھتے ہیں۔ جمعہ کو …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن عوامی اور قومی مفاد کے کیسز کے حوالہ سے اپنی ٹی وی سکرینوں کے ذریعے عوام کو آگاہ رکھتے ہیں۔ جمعہ کو ٹویٹ کے ذریعے اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب کورٹ ایسوسی ایشن مثبت اور مو¿ثر رپورٹنگ سے حقیقی ایشوز عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر فعال ہونا انتہائی اہم ہے۔








