بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا

بنگلور ۔ 18 جنوری (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل (کل) اتوار کو بنگلور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 10 وکٹوں سے فتح سمیٹی، دوسرے ون ڈے میں بھارت نے شاندار کم بیک کیا …

بنگلور ۔ 18 جنوری (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل (کل) اتوار کو بنگلور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 10 وکٹوں سے فتح سمیٹی، دوسرے ون ڈے میں بھارت نے شاندار کم بیک کیا اور 36 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی، فیصلہ کن ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔