ماسک پہنیں، حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوتے رہیں ، ٹوکیو اولمپکس کے حکام کا لوگوں کو مشورہ

ٹوکیو۔ 2 فروری (اے پی پی)جاپان کی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے خواہشمند شائقین ماسک پہنیں، حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوتے رہیں ۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوکیو میں ہونے والے 17 روزہ ان کھیلوں کے دوران ہزاروں کھلاڑی 33 اقسام کے کھیلوں کے ریکارڈ 339 ایونٹس میں طبع …

ٹوکیو۔ 2 فروری (اے پی پی)جاپان کی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے خواہشمند شائقین ماسک پہنیں، حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوتے رہیں ۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوکیو میں ہونے والے 17 روزہ ان کھیلوں کے دوران ہزاروں کھلاڑی 33 اقسام کے کھیلوں کے ریکارڈ 339 ایونٹس میں طبع آزمائی کریں گے اور دنیا بھر سے لوگوں کی بھاری تعداد انہیں دیکھنے آئے گی۔تیاریوں میں تیزی آ رہی ہے اور نئے قومی سٹیڈیم کا سالِ نو کے دن باضابطہ افتتاح ہو گیا ہے۔ ٹوکیو ایکواٹیک سینٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس سینٹر میں تیراکی اور غوطہ خوری کے مقابلے ہوں گے۔شہری حکام اور منتظمین شائقین و سیاحوں کے متوقع سیلاب کو ٹھہرانے کے انتظامات کرنے کی راہیں تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ کرونا وائرس کی حالیہ وبا کے سبب صحت عامہ سے متعلق ہر کوئی فکرمند ہے۔ حکام لوگوں کو ماسک پہننے، حفاظتی ٹیکے لگوانے اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوتے رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ منتظمین رواں سال کے موسم گرما میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی سے نمٹنے کی جدوجہد بھی کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال اولمپک منتظمین نے اس اعلان سے بہت سوں کو حیران کر دیا کہ میراتھن دوڑ، نسبتاً ٹھنڈے شمالی شہر سپّورو منتقل کی جا رہی ہے۔گو کہ اصل کھیل ٹوکیو اور اس کے اردگرد علاقوں میں منعقد ہوںگے تاہم باقی ملک بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔